اکثر ہم کھانا کھا کر سوجاتے ہیں اور برش
نہیں کرتے تو منہ اور دانتوں میں کھانا رہ جاتا ہے جو بیکٹریا بن کر دانتوں میں
چپک جاتا ہے اور جس کی وجہ سے دانت کالے ہونے لگ جاتے ہیں اور ان میں کیڑے لگ جاتے
ہیں جو آپ کو شدید تکلیف میں مبتلا کردیتے ہیں اور ایسی صورتحال میں دانت میں
سوراخ ہوجاتا ہے اور کھانا اس میں پھنس جاتا ہے جو آپ کی تکلیف میں اضافہ کردیتا
ہے۔ اس لیے صبح اور رات کو سونے سے پہلے برش لازمی کریں۔
دانت میں درد ہونے کی صورت میں کیا کیا جائے ؟
دانت
میں درد ہونے کی صورت میں آپ گھر میں اس کا فوری علاج کرسکتی ہیں اور اس کے لیے
لونگ کے تیل کو روئی کے ٹکڑے پر لگا گر دانت مین جہاں درد ہو اس جگہ میں رکھ کر 10
سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور اس عمل کو دن میں 2 بار لازمی کریں۔
دانت میں سوراخ ہونے کی صورت میں کیا کیا جائے؟
ان
سوراخ کو بھرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جس میں کیلشیم ،
میگنیشیم ، فیٹی ایسڈ ، پروبائیوٹکس پائی جاتی ہوں کیونکہ ایسی چیزیں دانتوں کو
صحت مند بنانے میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔
اس
کے لیے روزانہ رات کو دودھ کا استعمال کریں اور دن میں کم از کم ایک بار دہی ضرور
کھائیں کیونکہ ان میں کیلشیم اور میگنیشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے ۔ ان کے
استعمال سے دانتوں کے سوراخ کچھ ہی دن میں بھرنے لگیں گے اور آپ کو دانتوں کی
تکلیف دہ فلنگ نہیں کروانی پڑے گی۔
نوٹ :
یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Dant Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj
Reviewed by Kinza Ali
on
January 04, 2020
Rating:
No comments: