حلاوہ ویکس نہ صرف آپ کے غیر ضروری بال ختم کرتا
ہے بلکہ آپ کی جلد کو ٹون اپ کرتا ہے
اور ساتھ ہی جلد کو صاف و شفاف بناتا ہے ۔ عرب
میں خواتین اپنی جلد میں کشش اور ٹیٹنگ پیدا کرنے کے لیے حلاوہ ویکس استعمال کرتی
ہیں ۔
عام ویکس آپ کی جلد کے چھوٹے چھوٹے سوراخون کو
مزید بڑا کرتے ہیں لیکن حلاوہ ویکس اس طرح کے مضر اثرات سے پاک ہے ۔
حلاوہ ویکس بنانے کا طریقہ
اجزاء :
لیکویڈ گلوکوز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کپ
لیموں کا رس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چمچ
شہد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو چمچ
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چوتھائی چمچ
پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چوتھائی کپ
ترکیب :
ایک پین میں پانی گرم کریں ، پھر اس میں لیکویڈ
گلوکوز ، لیموں کارس، نمک اور شہد شامل کرکے اچھی طرح مکس کرتے رہیں ۔
پانچ سے چھ منٹ بعد پین کو اُتار لیں اور اس کو
جتنا ہوسکے مکس کریں ۔
جتنا زیادہ مکس ہوگا اثر اتنا ہی زیادہ کرے گا ۔
حلاوہ ویکس تیار ہے ۔
Homemade Halawa Wax By Dr Bilqees
Reviewed by Kinza Ali
on
January 02, 2020
Rating:
No comments: