Recent Posts

banner image

Dant Ka Dard Khatam Karne Ka Tarika



ویسے تو ہم اکثر دانتوں کی تکلیف دور کرنے کے لئے مختلف قسم کے ٹوٹکے آزماتے ہیں لیکن بعض دفعہ ہم ایسے طریقے بھی اپنالیتے ہیں جن سے ہمیں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا بلکہ بعض دفعہ اُلٹا نقصان ہوجاتاہے اور اس کی تکلیف کی شدت سے نہ صرف ہماری نیند خراب ہوتی ہے بلکہ روزمرہ کی معاملات بھی ختم ہوکر رہ جاتی ہیں ۔
آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سے ٹوٹکے ہیں جو دانتوں کی تکلیف کو کم کرنے میں نہایت مفید ہیں ۔دانتوں کی تکلیف دور کرنے کے لئے آپ امرود کے پتے ہلکے گرم پانی میں اُبال کر اچھی طرح کلیاں کریں جس دانت میں درد ہو وہاں زیادہ کلیاں کریں ۔
ایک چھوٹا ٹکڑا پھٹکری کو دوگلاس صاف پانی میں ڈال کر رکھ لیں ۔ دانت کے درد میں اسی پانی سے کلیاں کریں تو تکلیف میں آرام ہوگا۔
اگر دانت میں درد ہو تو کاٹن کے ٹکڑے کو سرکے والے نیم گرم پانی میں بھگو کر cavity کو ہلکا ہلکا صاف کرلیں پھر ایک دوسرے کاٹن کے ٹکڑے کو لونگ کے تیل میں ڈبو کر دانت کی cavityکی جگہ دبالیں درد کم ہوجائے گا۔
مسوڑھوں کومضبوط اور دانتوں کی تکلیف دور کرنے کے لئے ایک کھانے کا چمچ شہد اور تھوڑی سی کلونجی پانی میں اُبال کر کلیاں کریں یا چنبیلی کی بیل کے تازہ پتے لے کر پانی میں اُبالیں اور کلیاں کریں۔


Dant Ka Dard Khatam Karne Ka Tarika Dant Ka Dard Khatam Karne Ka Tarika Reviewed by Kinza Ali on January 03, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.