موٹاپاکم کرنے کا طریقہ :
یوں تو محض شہد کے
استعمال سے موٹاپے پر قابو نہیں پایا جا سکتا اور اس کے لیے معتدل غذا ، مناسب
ورزش اور طرززندگی کو بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ البتہ یہ ایک بہترین ڈیٹوکس ایجنٹ
ہے جس سے وزن کم کرنے میں کافی حد تک مدد مل سکتی ہے ۔ اس کے استعمال سے جگر کی
صفائی ہوجاتی ہے اور جگر میں موجود غیری ضروری چربی بھی اپنے آپ ہی گھل جاتی ہے ۔
اس سے نظام استحالہ بہتر ہوتا ہے اور یہ نظام ہاضمہ کے لیے بھی مفید ہے ۔
نہار منہ شہد کو گرم پانی اور لیموں کے ساتھ
استعمال کرنا وزن کم کرنے کے لیے بے حد مفید ہے ۔ البتہ یادرہے کہ ایک چمچ شہد میں
63کیلوریز ہوتی ہیں اس لیے اسے اعتدال میں رہ کر ہی استعمال کرنا چاہیے ۔ البتہ
یقینی طور پر شہد کو سفید شکر کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ شہد کا
تھوڑی مقدار میں استعمال بھی چینی کی کمی کو پورا کردیتا ہے اور یہ نقصان دہ بھی
نہیں ہے ۔ اسے چائے میں ڈال کر پینے سے نہ صرف چائے کا ذایقہ مزید اچھا ہوجاتا ہے
بلکہ اس سے چائے کی افادیت میں بھی اضاف ہوجاتا ہے ۔
Motapa Kam Karne Ka Tarika
Reviewed by Kinza Ali
on
January 02, 2020
Rating:
No comments: