Recent Posts

banner image

Nazla Zukam Ka ilaj in Urdu



عام نزلہ زکام کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ یہ ایسے ادارے کی طرح ہے جہاں ماہر اور مؤثر ملازمیں کام کرتے ہیں ۔ انہیں کوئی خاص بیماری بھی نہیں ہوتی لیکن وہ پھر بھی اپنے کا م سے تھوڑے دن کے لیے فراغت چاہتے ہیں تاکہ ان کی زندگی میں جو مشکلات ہیں ان کو حل کر سکیں اور تھوڑا بہت آرام وسکون میسرآسکے ۔ اسی طرح عام نزلہ یا ہلکی سی سانس کی شکایت بھی روح اور اندرونی اعضاء کو دوبارہ توازن میں لانے کے لئے مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

نزلے زکام کی ظاہری علامتوں میں گلے میں درد ، ناک کا بند ہوجانا ، کھانسی اور چھینکیں وغیرہ شامل ہیں ۔ سائنس دان و طبی ماہرین نزلے زکام کی وجہ مختلف قسم کے وائرس بتاتے ہیں ۔ ایک شخص جو نزلے زکام کا شکار ہو کر صحت یاب ہوگیا ہے وہ دوبارہ اس وائرس کی زد میںآسکتا ہے ۔ کیونکہ اس کے جسم کا مدافعتی نظام اتنا طاقتور نہیں ہوتا ہے ۔ اس لئے وہ بار بار نزلے زکام کی پریشانی میں مبتلاء ہو جاتاہے ۔

نزلہ چونکہ وائرس کی وجہ سے ہوتاہے لہذا ان وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے مدافعتی نظام کو فعال رکھنا چاہیئے ۔ مدافعتی نظام طاقتور ہوتو یہ وائرس اتنی آسانی سے حملہ آور نہیں ہوتے ہیں ۔ ہربل طریقہ کار سے ہم جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوطی فراہم کرکے اسے وائرس کے خلاف لڑنے کی قوت فراہم کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بہت سے پودے بھی ایسے ہیں جو خراب موسم سے بچاؤ اور اس قسم کے وائیرل انفیکشن سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔ مثلاً لیموں ، لیموں بام ،مشروم وغیرہ ۔ مستقل نزلہ زکام کا شکار رہنا کمزور مدافعتی نظام کی بھی علامت ہو سکتی ہے اور ذہنی دباؤ اور کھنچاؤ سے بھرپور طرز زندگی یا غیر صحت مندانہ ڈائٹ بھی نزلے کی اہم وجہ ہو سکتی ہے ۔ اگر یہ مسائل درپیش ہیں تو آپ جتنی بھی تعدار میں دوائیاں پھانک لیں مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ جب تک آپ صحت بخش اور متوازن غذا کا استعمال نہیں کریں گے ۔

زکام کی پہلی ہی علامت سے اس کا مقابلہ کرنا نہایت ضروری امر ہے ۔ بہتی ہوئی ناک گلے کی سوزش ، بلغم جم جانا یہاں تک کہ نزلے کا سیلاب اُمڈ آئے اور بجائے اس کے آپ اس کو بالکل نظرانداز کردیں ۔ فوراً اس کا علاج شروع کردیں ۔مدافعتی نظام کو مضطوب کرنے کے لیے کدو کے چھوٹے چھوٹے دانے سب سے بہترین جڑی بوٹی ہے ۔ د ن میں تین دفعہ کدو دانے سے حاصل کیے گئے مضریات اگر 24کھانے کے چمچ 20-60گرام استعمال کی جائیں تو یہ آپ کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ ادرک کااستعمال بھی سینے کی خرابی اور انفیکشن میں مفید ثابت ہوتا ہے ۔

وٹامن سی کا باقاعدگی سے بھرپور استعمال مدافعتی نظام کو طاقتور بنانے میں بہت مددکرتا ہے ۔ جسم کے مدافعتی نظام کو قوت بخشتا ہے اور نزلہ زکام کے وائرس سے مقابلہ کرنے میں بھی معاونت کرتا ہے ۔ نزلہ زکام کی علامتیں جب ظاہر ہونا شروع ہو جائیں تو نشاستہ ، کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذائیں جیسے کہ شکر اور بے چھنے آٹے سے تیار ہونے والی کنفیکشنری بیکری آئٹم کو ترک کر دیا جائے ۔ کیونکہ یہ تمام اشیاء بلغم اور نزلے کو مزیدبڑھادیتی ہے ۔ اس کے بجائے وٹامن سی سے بھرپور غذا کا استعمال کرنے کی کوشش کریں پھلوں کے استعمال میں اضافہ کریں ۔ پھلوں کا رس بھی نزلے زکام سے محفوظ رکھنے اور اس کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

کپکپی اور سردی کے ساتھ چڑھنے والے بخار اگر مریض کو ادرک اور دار چینی کا جوشاندہ استعمال کرایا جائے تو یہ پسینہ لانے اور بخار اُتارنے میں بھی کافی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ سرد ی سے چڑھنے والے بخار میں پودینے کا پانی یا پودینے کی چائے پینا بہت فائد ہ مند ہے ۔ یہ جسم کو گرم رکھتا ہے اور نزلے سے بچاؤ میں بھی مددکرتا ہے ۔ اس کے علاوہ پودینے کا پانی بلغم کو صاف کرنے میں بھی معاونت کرتا ہے ۔ گلے کی خراش کو دور کرنے کے لیے گرم پانی میں لیموں کا رس اور نمک ڈال کر غرارے کرنا بہترین عمل ہے ۔ اس سے گلے کی سوزش اور خراش میں کمی پیدا ہوتی ہے ۔

Nazla Zukam Ka ilaj in Urdu Nazla Zukam Ka ilaj in Urdu Reviewed by Kinza Ali on January 22, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.